پاک فضائیہ کا C-130طیارہ ایرانی زلزلہ متاثرین کیلئے امداد ی سامان تہران پہنچا کر واپس پی اے ایف بیس نور خان پہنچ گیا

November 20, 2017

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاک فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ ایران کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچا کر پی اے ایف بیس نور خان واپس پہنچ گیا۔اس طیارے میں بارہ ٹن سے زائد سامان جن میں 165ٹینٹ،1050کمبل، 200 ترپالیں، 200 پلاسٹک کی چٹائیاں اور دوسرا ضروری سامان شامل تھا۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے اپنے برادر ملک ایران کے زلزلہ متاثرین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامدای سامان تہران میں ایرانی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستان اور ایران کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں جسکی وجہ سے ایران نے پوری دنیا میں سے صرف پاکستانی امداد قبول کی ہے۔