جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

November 20, 2017

بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ’’دھڑک‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق پوسٹر میں جھانوی کپورنے نیلے رنگ کی گھاگرا چولی اور سرخ دوپٹہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے ساتھ ایشان کھتر سرخ شرٹ کے ساتھ نیلی پینٹ اور ہاتھوں میں سبزچنری پکڑ رکھی ہے۔

فلم میں جھانوی کپور کی والدہ کے کردار کے لئے سری دیوی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔فلم کی عکسبندی آئندہ ماہ سے شروع کی جائے گی اور فلم آئندہ سال 6جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔