مستعفی لبنانی وزیراعظم سعدالحریری فرانس سےقاہرہ روانہ

November 21, 2017

لبنان کےمستعفیٰ وزیراعظم سعدالحریری فرانس سےقاہرہ کےلیےروانہ ہوگئے،خبرایجنسی کے مطابق وہ مصرکےصدرعبدالفتح السیسی سےملاقات کرکے لبنان کو موجودہ صورتحال سے درپیش معاملات پر انھیں آگاہ کرینگے۔

اس سے قبل وہ سعودی عرب میں کئ روز تک موجود رہے جہاں سے انھوں نے لبنانی صدر کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ سعد الحریری نے لبنان واپس جانے سے قبل کئی عالمی رہنمائوں سے بات چیت کی تھی اور مصر کا انکا یہ دورہ بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

اب وہ قاہرہ میں مصری صدر السیسی سے ملاقات کرکے لبنان واپس جائیں گے۔واضح رہے کہ سعدالحریری نے4نومبرکو وزیراعظم کےعہدےسےاستعفیٰ دیاتھا۔