ہاررفلم ’انسیڈیس، دی لاسٹ کی‘ کا نیا ٹریلر آگیا

November 23, 2017

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر نیچرل ہارر سیریز انسیڈیس سلسلے کی چوتھی فلم انسیڈیس، دی لاسٹ کانیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارایڈم روبیٹیل کی خوف و دہشت سے بھرپور یہ فلم انسیڈیس سلسلے کی چوتھی فلم ہے جس کی کہانی نیو میکسیکو میں رہائش پذیر ایک لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو پراسرار قوتوں کی وجہ سے مشکلات میں گِھر جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں لِن شے، ہینا ہیز، لیگھ وینل، اینگس سیمپسن اور اسپیپنسر لوک کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔

جیسن بلم، اورن پیلی اور جیمز وین کی پروڈیوس کردہ خوف، دہشت اور سنسنی پھیلاتے مناظر سے بھرپور یہ فلم 5جنوری 2018ء کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔