برطانیہ میں اسکیٹ بورڈنگ کے ماہر ڈوگی میاں کی دھوم

November 23, 2017

برطانیہ میں ایک ایسا کتا بھی مو جود ہے جو اسکیٹنگ کا ماہر ما نا جاتاہے۔یہ کتا روزانہ پارکس اور سڑکوں پرایسی مہارت سے اسکیٹنگ کا مظاہرہ پیش کرتا ہے کہ لوگ ٹھہر کر دیکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اس ڈوگی میاں کا اسکیٹنگ کا اپنا منفرد انداز ہے جو ایک ٹانگ کی مدد سے اسکیٹ بورڈ کو دھکیلتا نظر آتا ہے اور سڑ ک پردوڑتے ہوئے خوب تفریح کرتا ہے۔

ڈوگی میاں کی مہارت پر مبنی ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پرلاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔