بارہ سالہ فلسطینی بچے کا جسمانی لچک کامظاہرہ

November 25, 2017

ربڑ کی طرح جسمانی لچک کا مظاہرہ حقیقت میں تو نہیں پر کمپیوٹر کا کمال ضرور ہو سکتا ہے لیکن جناب اس فلسطینی بچے نے اسے سچ کر دکھایا ہے۔

فلسطین سے تعلق رکھنے والی بچے نے جسمانی لچک کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والوں کو بھی حیران کرڈالا۔

12سالہ یوسف اپنے جسم کے جوڑ وں کو رپڑ کی طرح موڑ نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اپنے ہاتھ پیر کو اس انداز میں موڑتاہے کہ جیسے یہ اُس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو جبکہ یوسف اپنے جسم کو موڑتے ہوئے صرف چودہ سیکنڈ میں بیس میٹر تک فارورڈ موومینٹ کرنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اسی وجہ سے عنقریب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ چیلنج میں حصہ لے گا۔