بلوچستان ،سوئی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

December 01, 2017

بلوچستان کے علاقے سوئی اوراس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 37 کلو میٹر ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز سوئی سے 10 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔