جنید جمشید کی زندگی پربننے والی فلم سوشل میڈیا پر ریلیز

December 02, 2017

معروف گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید کی زندگی پر بننے والی ڈاکیومینٹری فلم سوشل میڈیا پر ریلیز کردی گئی۔

’’آنسو‘‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والی فلم ریلیز ہونے کے فوری بعد وائرل ہو گئی ،ڈاکیومینٹری فلم جنید جمشید کے بینڈ میں شامل سلمان احمد نے بنائی ہے۔

شو بزکی دنیا کو خیر باد کہنے والے جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ساتھ 7دسمبر2016کو طیارے کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔