نوازشریف اور شہباز شر یف کی رہائشگاہوں پر محافل نعت کا انعقاد

December 03, 2017

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم میاں نوازشر یف اور وزیر اعلی پنجاب شہبا زشر یف کی رہائش گاہ پرالگ الگ محفل نعت منعقد ہوئی۔ اس موقع پرنوازشریف نے شرکا میں اپنے ہاتھوں سے لنگر تقسیم کیا ۔ تفصیلات کے مطابق میاں نوازشر یف نے جاتی امرامیں محفل کے اختتام کے بعد شرکا کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا ۔ جس کے دوران نوازشریف نے لنگر کی تقسیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خود کھانا تقسیم کرتے ہوئے نظر آ ئے محفل میلادالنبیؐ میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ن لیگ کے رہنماوں نے شرکت کی۔