احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسزکی سماعت

December 05, 2017

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج بھی ہورہی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف،صاحبزادی مریم نوازاوردامادکیپٹن ریٹائرڈصفدرکےخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کررہے ہیں۔

نجی بینک سےتعلق رکھنےوالےاستغاثہ کےگواہ طیب بیان ریکارڈ کرارہے ہیں ۔

نوازشریف اورمریم نوازحاضری سےاستثنا کےباعث آج پیش نہیں ہوئے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈصفدرنےبھی حاضری سےاستثناکی درخواست دائرکردی ہے۔

تینوں نیب ریفرنسز میں مفرور ملزمان حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 512 کے تحت ان کے خلاف بھی شہادتیں ریکارڈ کرنے کا آغاز کر دیا۔ آج عدالت میں مزید گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے ۔