ارجن کپور کا شردھا کے ساتھ کام کرنے سے انکار

December 07, 2017

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے شردھا کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نےحال ہی میں ایک فلم کی پیش کش صرف اس لئے مسترد کردی کہ اُس فلم کی اداکارہ شردھا کپور تھیں۔

فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ میں شردھا کپور کے ساتھ کام کرنے کے بعد ارجن کپور اُن کےمقابل کام کرنے میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتے، اس کی وجہ فلم کی بری طرح ناکامی بتائی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاف گرل فرینڈکو باکس آفس پر ملنے والے رسپانس سے ارجن کپور اس قدر خوف زدہ ہیں کہ اب وہ شردھا کے ساتھ فلم کرنے کی بھول نہیں کرنا چاہتے۔

رپورٹ کے مطابق ارجن کپور نے پہلے اس فلم میں دلچسپی ظاہر کی تھی لیکن اس وقت اُنہیں فلم کی ایکٹریس کے بارے کچھ علم نہیں تھا تاہم انہوں نے جب شردھا کا نام سنا تو فلم کا اسکرپٹ سنے بغیر ہی صاف انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارجن کپور شردھا کےساتھ دوبارہ آنے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے، کیونکہ جس طرح شردھا کی ایک کے بعد ایک فلم فلاپ ہورہی ہےتو کوئی بھی اداکار اور فلم ساز ایک بارضرور سوچیں گے۔