ٹریول ایجنسیوں کو سعودی ویزے جاری کرنے کا اختیار

December 07, 2017

سعودی حکومت نے ڈی کیٹیگری کی ٹریول ایجنسیوں کو سعودی عرب کے اندر اور بیرون ملک سے سیاحتی، تعلیمی اور طبی بنیادوں پر ویزے جاری کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

آن لائن نیوز پورٹل ' کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ سعودی کمیشن برائے سیاحت وقومی ورثہ نے پہلی ٹریول ایجنسی کو ویزا جاری کرنے کا لائسنس دے دیا ہے۔

سیاحت کمیشن کے مکہ میں ڈائریکٹر محمد عبداللہ الامری کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کے قیام سے قبل سیاحت اور سفر کے شعبوں کو شدید مشکلات در پیش تھیں۔ شہزادہ سلطان بن سلمان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سیاحتی شعبے کے فروغ کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیاہے۔