ویرات انوشکا کی شادی میلان میں ہونے کی تصدیق

December 07, 2017

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ انوشکا شرما سے شادی اٹلی کے شہر میلان میں ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

ایک بھارتی چینل کے مطابق دونوں خاندان آج رات اٹلی کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔

گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ دونوں با لآخر شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، شادی میں صرف خاندان کے لوگ شریک ہوں گے۔

ویرات کوہلی نے اس کیلئے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اپنا نام واپس لے لیا ہے تاکہ شادی کیلئے وقت نکالا جاسکے۔