الف لیلہ

December 09, 2017

’’جو کوہ قاف کی طرف جاتا ہے،
غائب ہو جاتا ہے۔‘‘
انتونیو نے کہا۔
وہ میرا فرانسیسی دوست ہے۔
کراچی آیا ہوا ہے۔
’’ہاں، کوہ قاف کی ایک کہانی بچپن میں پڑھی تھی۔‘‘
میں مسکرایا۔
’’ایسی ایک نہیں، بہت سی کہانیاں ہیں۔
انھیں پڑھ کر میرے دل میں کوہ قاف دیکھنے کا شوق پیدا ہوا۔
کیا تم مجھے وہاں لے چلو گے؟‘‘
انتونیو نے پوچھا۔
’’مجھے کوہ قاف کا علم نہیں۔‘‘
میں نے اعتراف کیا۔
انتونیو نے کہا،
’’وہ تمھارے ملک ہی میں کہیں ہے۔
میں نے سنا ہے،
جو کوہ قاف کی طرف جاتا ہے،
غائب ہو جاتا ہے۔‘‘