پنجاب، مضر صحت کھانے دینےپر 13 شادی ہال سیل

December 09, 2017

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں تقریبات میں باسی اور مضر صحت کھانے دینے والے 13شادی ہال سیل کردیے۔

مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کے دوران 17شادی ہالوں پر6لاکھ سے زیادہ جرمانہ کردیا، 279کو وارننگ نوٹس جاری کردیے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق سیل کیے جانے والے تمام شادی ہالز باسی، ناقص اور زائد المیعاد کھانے فراہم کر رہےتھے۔

پنجاب بھر میں 375شادی ہالوں کی چیکنگ کی گئی،لاہور میں 9، گوجرانوالا میں 2، راولپنڈی اور ملتان میں ایک ایک شادی ہال سیل کیا گیا۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران 17 شادی ہالز کو 6 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق لاہور میں گلبرگ، بیدیاں روڈ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور ڈیفنس سمیت تمام علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔