بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کی ویڈیو وائرل

December 09, 2017

کینیڈا کے بیفن آئی لینڈ میں بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پال نکلن نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس وڈیو کی عکس بندی کے دوران وہ اور ان کی پوری ٹیم رو پڑی کیونکہ فاقہ زدہ برفانی ریچھ بھوک کے باعث موت کا شکار ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوک سے نڈھال برفانی ریچھ کمزور ہوچکا ہے اور خوراک کی تلاش میں بھٹکتا پھر رہا ہے۔

ریچھ ایک جگہ کچرے کے ڈبے سے کچھ نکال کر کھانے کی کوشش کرتا ہے اور کچھ ہی دیر بعد کمزوری کے باعثزمین پر گر پڑتا ہے۔

پال نکلن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ویڈیو کے ذریعے گلوبل وارمنگ کے تباہ کن نتائج کا بڑا پیغام دیا ہے۔