سری لنکا نے’’ہمبن ٹوٹا‘‘ بندرگاہ 99سال کیلئےچین کو دیدی

December 10, 2017

سری لنکا کی حکومت نے مقروض ہونے کے باعث ہمبن ٹوٹا کی بندرگاہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض چین کو99سال کی لیز پردے دی۔

معاہدے کیساتھ ہی سری لنکا کو 300ملین ڈالرز کی قسط بھی موصول ہوگئی ،دونوں ممالک بندرگاہ چلائیںگے،چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز سنبھالے گی ، سری لنکن حکام سیکیورٹی امور دیکھیں گے۔

سری لنکن وزیر اعظم کاکہناہےکہ معاہدہ سیاحت کوفروغ دینےاور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے مدد گار ثابت ہوگا، وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ پو رٹ چین کے حوالے کرنیکا فیصلہ قرضوں کے بوجھ سے نکلنے کیلئےکیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کےمطابق رواں برس جولائی میں سری لنکا اور چین کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں سری لنکا نےجنوبی شہر ہمبن ٹوٹا میں واقع گہرے پانی کی نوتعمیر شدہ بندرگاہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض ایک چینی سرکاری کمپنی کو 99 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکا کےوزیرخزانہ کے مطابق چینی حکام کی جانب سے دیئے گئے قرضوں کی ادائیگی کے بوجھ سے نکلنے کے لئےیہ فیصلہ کیاگیا ، اس معاہدےکےتحت سری لنکا پورٹ اتھارٹی اور چینی کمپنی برابری کی بنیاد پر بندرگاہ کے امور چلائیں گی جس میں چینی کمپنی پورٹ کے تجارتی آپریشنز چلائے گی جبکہ سری لنکن حکام اس کی سیکیورٹی کے امور سنبھالیں گے۔