سری دیوی کی فلمیں اسکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی

December 10, 2017

سری دیوی کی فلمیں اسکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی ،سری دیوی نے اپنے نام پراسکول بنانے اوراپنی فلموں کو اسکول کا نصاب بنانے کی اجازت دیدی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مداح نے سری دیوی کے اعزاز میں اسکول بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں سری دیوی کی فلمیں اور ان کے ڈانس اسٹائل کو پڑھایا جائیگا ۔

رپورٹ کے مطابق سری دیوی نے اپنے نام پر نہ صرف اسکول بنانے کی اجازت دیدی ہے بلکہ وہا سکو ل کا افتتاح اورنصاب پر نظر ثانی بھی کریں گی ۔

سری دیوی نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میری فلمیں اسکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی ۔