کنگنا نے پدماوتی تنازعہ پر دیپکا کا ساتھ کیوں نہیں دیا ؟

December 10, 2017

معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ معروف سپراسٹار مجھے سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کنگنا رناوت نے ایک ایوارڈ فنکشن میں شمولیت اختیار کی جہاں ان سے سوال پوچھا گیاکہ ’پدماوتی‘ تنازعہ میں اداکارہ نے دیپکا کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟

جواب میں کنگنا رناوت نے میڈیا کو بتایا کہ دیپکا کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملنا غلط ہے لیکن اس میں کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ جب میری بہن اسکول میں تھی تو اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی۔

ان کا مزید کہناتھاکہ اور میرے ساتھ جو اس انڈسٹری میں ہو رہا ہے اس سے تو سب ہی واقف ہیں۔

یاد رہے کہ پدماوتی کے فلمساز نے دپیکا پڈوکون کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے بھارتی حکومت کے نام ایک درخواست دائر کی، جس پر بالی ووڈ کی کئی اداکاروں نے دستخط کیے۔