دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ہوائی فائرنگ پر 68 سے زائد افراد گرفتار

December 11, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس میں پولیس کا ریس لگانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر دو درجن سے زائد موٹر سائیکلیں اور13 کاریں قبضے میں لے کر 68 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا،وزیر داخلہ سندھ نے موقع پر آکر پولیس کاروائی کا معائنہ کیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز درخشاں پولیس نے ریس لگانے کے الزام میں52 افراد کو حراست میں لے کر 14 موٹر سائیکلیں اور سیاہ شیشے لگانے کے الزام میں 13 کاریں بھی قبضے میں لے لیں ،ایس ایچ او درخشاں کے مطابق ہوائی فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ایک لائسنس یافت پستول بھی قبضے میں لیا گیا ہے،ایس ایچ او کے مطابق جو گاڑیاں پکڑی گئی ہیں ان میں ایک سیاسی پارٹی کے رہنما کی گاڑی بھی شامل ہے،اور وہ خود بھی اس موقع پر موجود تھے،اس کے علاوہ ساحل پولیس نے ریس لگانے والی 13 موٹرسائیکلیں قبضے میں لے کر 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا،دریں اثناء پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل ریس پر پابندی اور اس سلسلے میں دفعہ 144 لگائے جانے کی پابندی کا معائینہ کرنے کے لئے وزید داخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی سی ویو پہنچ گئے اور پولیس کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کا معائنہ کیا،اس موقع پر سہیل انور سیال نے کہا کہ وہ ہر صورت میں پابندی پر عمل کرائیں گے اور شیشہ ہوٹلوں اور مساج سینٹرز کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔