کٹی پہاڑی، گھر میں چولہا پھٹنے سے بچی سمیت 4،افرادجھلس کر زخمی

December 11, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع نورجہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد کٹی پہاڑی کے قریب گھر میں کھانا پکانے کے دوران چولہا دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس کی آواز پر علاقہ مکین جمع ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور گھر میں موجود بچی سمیت 4افراد کو زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا، اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 5سالہ بچی ازان ،30سالہ حنا ،36سالہ فرشتہ ،30سالہ ضیاء اللہ کے نام سے کی گئی ۔