انوشکا اور ویرات کی شادی کے مہمانوں میں سلمان خان کا نام نہیں

December 11, 2017

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی میں جہاں خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے وہیں ان مہمانوں میں دونوں لوو برڈ نے اپنے درمیان صلح کرانے والے سلمان خان کو ہی شادی کا دعوت نامہ نہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنی خفیہ شادی میں جہاں شاہ رخ خان ، عامر خان، سچن ٹنڈولکر سمیت چند وی وی آئی پیز کو مدعو کیا ہے وہیں دونوں نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو مدعو نہیں کیا جنہوں نے 2016میں ان کے آپسی اختلافات ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو شادی میں مدعو نہ کرنے کی وجہ شاید انوشک شرما کی ایک انٹرویو میں کہی گئی بات ہے جس میں انہوں نے سلمان خان کے حوالے سے کہا تھا کہ میں سلمان خان مختلف مزاج کا قرار دیا اور کہا کہ میں سلمان کو زیادہ نہیں جانتی ۔

واضح رہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی12دسمبر کو اٹلی کے شہر ٹیسکنی کے محل میں ہوگی جبکہ شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغازبھی ہوگیا ہے جس میں صرف خاص مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ 26دسمبر کو ممبئی میں دونوں کی جانب سے ریسیپشن کی تقریب ہوگی ۔ا ن تمام خبروں کے بعد اب دونوں کے مداحوں کو اُنکی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔