ایڈونچر کے شوقین کی لندن کی سڑکوں پرفری رننگ

December 11, 2017

یوں تو دنیا میں کرتب بازی کے شوقین منچلوں کی کمی نہیں لیکن ان میں سے کچھ نوجوان ایسے شاندار اسٹنٹ پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو فری رننگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایڈونچر کے شوقین ’سیمسن پارکر‘نامی17سالہ نوجوان نے لندن کے اونچے نیچے مقامات پر فری رننگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

سیمسن نے اس دوران20 فٹ اونچائی سے قلابای کھانے سمیت ایسے شاندار اسٹنٹ پیش کیے کہ راہ چلتے لوگ بھی متوجہ ہو گئے اور نوجوان کے شوق اور مہارت کی خوب دادی ۔