فضل الرحمٰن کے تحفظات پر فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے سے نکالا گیا

December 12, 2017

اسلام آباد(آصف علی بھٹی) قومی اسمبلی ایجنڈے سےفاٹا اصلاحات دن دہاڑے غائب ہونےکی اندرونی کہانی جیونیوز نے پتہ لگالی،حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمٰن کے تحفظات پر بل کو ایجنڈے سے نکالا گیا، ذرائع کا کہناہےکہ قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں فاٹا اصلاحات کا بل 15 ویں نمبر پرموجود تھاتاہم پیر کی سہ پہر اجلاس شروع ہوا تو ایجنڈا تبدیل کیاجا چکا تھا، ترجمان جے یو آئی ف مولانا جلیل جان نےرابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ ان کی جماعت حکومت کی اتحادی ہے فاٹااصلاحات کے حق میں ہیں تاہم فاٹا کے انضمام پر تحفظات ہیں، اس معاملے پر فاٹا سپریم کونسل کا اجلاس کل پشاور میں بلا لیا ہے۔قومی اسمبلی ایجنڈے سےفاٹا اصلاحات کابل دن دہاڑے غائب ہونےکی اندرونی کہانی جیونیوز نےحاصل کرلی، نمائندہ خصوصی کےمطابق قومی اسمبلی کےایجنڈے پرفاٹا اصلا حا ت کا بل رکھنے پرایک اہم حکومتی اتحادی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن برہم ہوگئے،