روزنامہ جنگ مذہبی ونگ اور بزم صابری کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفےٰ ؐو عرس علائوالدین علی احمد صابرکلیری ؒ

December 12, 2017

لاہور (جنگ مذہبی ونگ )روزنامہ جنگ مذہبی ونگ اور بزم صابری کے زیر اہتمام سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف کامونکی پیر سید محمد خلیل الرحمن چشتی اور پروفیسر ڈاکٹر سید محمد جمیل الرحمن چشتی کی زیر سر پرستی سالانہ محفل میلاد مصطفےٰ ؐو عرس حضرت علائوالدین علی احمد صابر کلیری کا انعقادکیا گیاجس کے مہمان خصوصی ولی عہد دربار بابا فرید الدین مسعود گنج شکر دیوان احمد مسعود چشتی تھے۔ محفل میں صاحبزادہ کاشف علی واصف، پیر سید حبیب احمد عرفانی ، پیر انعام الحسنین نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔محفل سےصاحبزادہ سید عبد المصطفی حسن چشتی، پیر سید نبیل الرحمن چشتی، ڈاکٹر محب النبی، سیدہ مادحہ اوج اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ سرکار دو عالم ﷺ کی ذات کائنات کیلئے روشنی بن کر اس دنیا میں تشریف لائی۔انہوںنے جہالت میںڈوبی بنی نوع انسانیت کو رشد و ہدایت سے سرفراز کیا۔ اُن کی اطاعت دنیا و آخرت میںکامیابی کا واحدذریعہ ہے۔ سید تنویر حسین بخاری، سید توقیر حسین بخاری، سید معین گیلانی، ، مفتی انتخاب احمد، صاحبزادہ توصیف النبی، سید احمد رضا چشتی اور دیگر نے بھی محفل میں شرکت فرمائی. صاحبزادہ سید معید مسعود، شیخ عامر ریاض اور صوفی غلام علی صابری نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ عقیدت پیش کیا. شہباز احمد فیاض احمد نے محفل سماع میں قوالی پیش کی جس کو سن کر عاشقان مصطفی جھومتے رہے۔