کلبھوشن یادیو پر آج عالمی عدالت انصاف میں جواب جمع کرائینگے ، دفتر خارجہ

December 13, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیʼʼراʼʼ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تمام متعلقہ اداروں، وزارت خارجہ اور ہیگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے مل کرجواب تیار کیا ہے جو آج (بدھ کو) عالمی عدالت انصاف میں جمع کرادیا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ یہ جواب ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر کے ذریعہ جمع کرایا جائے گا، حکومت پاکستان کی طرف سے اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف سارے معاملہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔