سلو اوور ریٹ کی پاداش میں ویسٹ انڈین ٹیم پر پھر جرمانہ

December 13, 2017

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو مسلسل دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ ہوا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں بھی اسی جرم پر جرمانہ ہوا تھا اور کپتان جیسن ہولڈر معطل ہوئے تھے۔ ہملٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر نئے کپتان کریگ بریتھویٹ پر میچ فیس کا 40 اور کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔