پریانکانے دلوں کے ساتھ ساتھ’ مدرٹریسا ایوارڈ‘ بھی جیت لیا

December 13, 2017

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے اپنے لاکھوں پرستاروںکے دل تو بہت پہلے سے جیتے ہوئے ہیں اب انہوں نے ’ 'مدرٹریسا میموریل ایوارڈ ‘ بھی جیت لیا ہے ۔

انہیں یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیر سگالی سفیر کے طور پر سماجی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

پریانکا ان دنوں ہالی ووڈ کی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لئے وہ خود یہ ایوارڈ وصول کرنے نا آسکیں بلکہ ان کی جگہ یہ ایوارڈ ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے وصول کیا۔

اس موقع پر مدھو چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ خوش ہیں کہ ان کی بیٹی کافی رحم دل ہے ۔

مدھو چوپڑا نے بتایا کہ پریانکا بچپن سے ہی مدر ٹریسا کی شخصیت سے متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ انہی کی طرح خدمات انجام دینا چاہتی ہیں۔