سید یوسف علی کے مصورانہ خطاطی کے فن پاروں کی سہ روزہ نمائش

December 14, 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل کے منظر اکبر ہال میں کیلی گرافک آرٹسٹ سید یوسف علی کے مصورانہ خطاطی کے فن پاروں کی سہ روزہ نمائش کا افتتاح گزشتہ روز یہاں آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کیا۔ اس موقع پر رکن گورننگ کمیٹی اقبال لطیف، چیرمین اسٹیج شو کمیٹی سعادت علی جعفری اور دیگر بھی موجود تھے۔ نمائش میں مصور سید یوسف علی کےان کے مخصوص اسلوب کے حامل 72 فن پارے ڈسپلے کیے گئے ہیں ۔ اس موقع پر مصور یوسف علی نے بتایا کہ اپنے ملک میں ان کے تخلیق کردہ فن پاروں کی یہ پہلی نمائش ہے ۔ دبئی میں بھی میرے کام کو پذیرائی اور پسندیدگی حاصل رہی ۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں دیگر فنونکی طرح مصوری کا بھی بہت ٹیلنٹ ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے یہاں ان کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی کا سلسلہ نہیں۔اس فن کی عالمی سطح تک رسائی میں ہمارے اپنے باصلاحیت لوگوں کی کاوش شامل ہے حکومت کو اس طرف توجہ کرنا چاہیے۔