چوبیس سالہ مقتول کے قاتل کی تلاش،10ہزار پونڈانعام کااعلان

December 14, 2017

لندن( جنگ نیوز)کرائم سٹاپر نامی چیریٹی نے 25اپریل کی شام 7بجے میلوڈی روڈ کے نزدیک کواری روڈ کے چوراہے پر خنجر کے وار کرکے قتل کئے گئے 24سالہ نوجوان عبداللہ حامیہ کے قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 10ہزار پونڈ انعام دینے کااعلان کیا ہے،چیریٹی کی پریس ریلیز کے مطابق مقتول عبداللہ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ گرے رنگ کی ہایونڈائی کار میں سفر کررہاتھا اس کی کار کو میلوڈی روڈ کے قریب روکا گیا جہاںکچھ لوگوں سے جھگڑ ہوگیا اس جھگڑے میں کم از کم ایک شخص سیاہ رنگ کی واکس ویگن پاسٹ سے اتر کر آیاتھااس جھگڑے کے دوران عبداللہ پر خنجر کے وار کئے گئے جس سے وہ جاں بحق ہوگیا،اس دن سیاہ رنگ کی واکس ویگن پاسٹ میں موجودچوتھے شخص کی شناخت بہت ضروری ہے ،پریس ریلیز کے مطابق دونوں کاروں میں سوار لوگوں کے میلوڈی روڈ پر پہنچنے اور قتل کا ارادہ کرنے کے اسباب کاپتہ چلالیاگیاہے،کرائم سٹاپر نامی چیریٹی نے ملزم کی گرفتاری اور سزا دلانے میں مدد دینے والے کو 10ہزار پونڈ انعام دینے کااعلان کیاہے،چیریٹی کے سربراہ ڈیو ہنٹر کا کہناہے کہ عبداللہ کے قتل سے اس کی فیملی تباہ ہوگئی ،ہمیں تفتیش کاروں کو اس حوالے سے اہم معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایاجاسکے،ڈیو کاکہناہے کہ ہماری چیریٹی کامقصد لوگوں کو جرائم کے خلاف بولنے کی طاقت عطا کرنا ہے ۔ان کاکہناہے کہ ہم اطلاع دینے والے کانام بھی نہیں پوچھیں گے، ہم صرف آپ کی بات سنیں گے کہ آپ کو اس حوالے سے کیا معلوم ہےآپ صرف فون پر یا کرائم سٹاپر کی ویب سائٹ پر اطلاع دے سکتے ہیں،آپ کی شناخت100فیصد راز میں رکھی جائے گی ،اگر آپ یہ سمجھتے ہوں کہ آپ کو جو کچھ معلوم ہے وہ بیکار ہے تو بھی وہ ہمارے لئے کارآمد ہوسکتاہے۔ انعام صرف معلومات کرائم سٹاپر نامی چیریٹی کوفراہم کرنے پر دیاجائے گا۔براہ راست پولیس کو فراہم کی گئی اطلاعات پر انعام نہیں دیاجائے گا۔