نوجوان کو اسکینگ کرنا مہنگاپڑگیا

December 14, 2017

آپ نے برف پوش پہاڑوں پر اسکینگ کرتے ہوئے اکثر کھلاڑیوں کو دیکھا ہوگا لیکن جناب ایڈونچر کا یہ شوق بعض اوقات نہ صرف مہنگا بھی پڑ سکتا ہے بلکہ اس شوق میں زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جسے اسکینگ کا شوق مہنگا پڑ گیا اورمعجزانہ طور پر جانی نقصان سے بال بال بچا۔

یورپی ملک Macedoniaسے تعلق رکھنے والا اناڑی کھلاڑی برف پوش پہاڑ پر اسکینگ کرنے میں مصروف تھا کہ اچانک برفانی طوفان کی زد میں آگیا جس کے باعث برف تلے دب گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہا۔