وزیر اعظم شاہد خاقان آج پترند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کرینگے

December 15, 2017

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج الدا گاوں لوئرچتر مظفرآباد آزاد کشمیر میں پترند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ،پترند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 147 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ وزارت توانائی اور دیگرمتعلقہ حکام بھی موجود ہونگے۔