آئس ہاکی کے کھلاڑی لڑ پڑے

December 15, 2017

میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ریسلرز کی طرح ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔

یوں تو ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت مار کٹائی تک جا پہنچتی ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں امریکامیں ہونے والی نیشنل آئس ہاکی لیگ کے ایک میچ کے دوران دیکھنے کو ملا۔

میچ کے دوران دی فلوریڈا پینتھرز اور کیرولینا ہریکینزکے کھلاڑیوں کے درمیان چھوٹے سے جھگڑے سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جہاں مدِ مقابل کھلاڑیوں نے کھل کر لاتوں گھونسوں کا استعمال کیا۔

اس موقع پر میچ ریفریز نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے جدا کرکے دوبارہ میچ شروع کروایا۔