بدعنوانی،زمینوں پرقبضے کا الزام، مزید 3 پولیس افسران کی برطرفی اور تنزلی

December 16, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سزا اور جزا کا عمل بدستور جاری ہے، بدعنوانی،زمینوں پر قبضے اور دیگر سنگین الزامات پر مزید سابق اور موجودہ تھانیداروں سمیت3 پولیس افسران کو ملازمت سے برطرف اورعہدے میں تنزلی کے احکامات جاری کر دیئے ،برطرف کئے جانے والے افسران میں ایس ایچ اوقائد آباد عصمت اللہ مروت،سابق ایس ایچ او پیر آبادعبدالمعید،اور عہدے میں تنزلی کئے جانے والوں میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شامل ہیں ،واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی کراچی نے گزشتہ دنوں بھی4 تھانیداروں سمیت 5 افسران کوملازمت سے برطرف کیا تھا۔