انٹر پول نے ذاکرنائیک کیخلاف بھارتی درخواست مسترد کردی

December 16, 2017

انٹر پول نے بھارتی درخواست مسترد کر کے معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس منسوخ کردیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر پول نے اپنے بین الاقوامی دفاتر سے ڈاکٹر ذاکر کی معلومات ہٹانے کی ہدایت بھی کردی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف انٹر پول ریڈ کارنر نوٹس کی درخواست کی تھی ، ان پر منی لانڈرنگ اور نفرت انگیز تقاریر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔

انٹرپول نے بھارتی درخواست رد کر کے معروف مذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کیخلاف ریڈ کارنرنوٹس منسوخ کردیا اور اپنےبین الاقوامی دفاترسےڈاکٹرذاکرکی معلومات ہٹانے کرنےکی ہدایت کردی۔