چوہدری نثار کا ن لیگ کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنے کا مشورہ

December 16, 2017

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر نے اپنی جماعت مسلم لیگ ( ن ) کو بے یقینی کے ماحول سے نکلنے کے لئے مشورہ دیدیا اور کہا کہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں ۔

ایک بیان میں چوہدری نثار نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کے بیانات تصادم اور محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ حدیبیہ کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ اگر ایک عدالتی فیصلے پراطمینان نہیں تو دوسری سے انصاف مل سکتا ہے ۔

چوہدری نثارنے یہ بھی کہا کہ کہاجاتاہےہم اداروں سےتصادم پرعمل پیرانہیں،پرہمارےبیانات محاذ آرائی تصادم کی کیفیت پیداکررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کومثبت اورپُرامید راستےپرلگانا ہوگا،تاریخ کےانتہائی اہم موڑپرہوش سےکام لیناہوگا۔