الاسکا میں برفانی ریچھ ایئر پورٹ کے رَن وے پر آگئے

December 18, 2017

الاسکا میں گزشتہ روز ایک انوکھا نظارہ دیکھا گیا جب دو قطبی بھالوسرد موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ایئر پورٹ کے رَن وے پر پہنچ گئے۔

الاسکا کے ایئر پورٹ پر ان برفانی بھالوؤں کو مٹر گشت کرتا دیکھ کر رَن وے انسپیکشن ٹیم حرکت میں آگئی اور فوری طور پررَن وے پر پہنچ گئی تاکہ ان بھالوؤں کو کسی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے ۔

ٹیم کی آمد اور روشنیاں پڑنے سے بھالوؤں نے دوڑلگا دی اوردیکھتے ہی دیکھتے اندھیرے میں غائب ہو گئے۔