مونسٹر جیم 2017ء، برازیل میں بھاری بھرکم ٹرکوں کا مقابلہ

December 18, 2017

مونسٹر جیم 2017ء برازیل میں بھاری بھرکم ٹرکوں کے درمیان مقابلہ ہوا، ٹرکوں کے حیرت انگیز کرتب، دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

با ئیک اور سا ئیکل سو اروں کے کر تب توآ پ نے بہت سے دیکھے ہوں نگے لیکن دیو ہیکل ٹر کوں کے کر تب دکھا ناکو ئی معمولی با ت نہیں۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ایک دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر اور منچلے ڈرائیورز نے بھاری بھرکم ٹرکوں کے ذریعے خطرناک اور حیران کن کرتب پیش کیے۔

مقامی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے مونسٹر جیم نامی اس مقابلے کیلئے بھاری بھرکم ٹرک چلاتے ڈرائیورز فلپس مارتے،قلابازیاں لگاتے اور اونچی نیچی رکاوٹیں تیز رفتاری سے عبور کرتے دکھائی دیے۔

دو روزہ اس ایونٹ کے دوران ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے ڈرائیورز کی کارکردگی کو سراہا۔