کوئٹہ: چرچ پردہشت گرد حملے کو ایک ہفتہ ہوگیا

December 24, 2017

کوئٹہ میں میتھوڈسٹ چرچ پردہشت گردحملےکوایک ہفتہ مکمل ہوگیا،اتوار کومسیحی دعائیہ تقریبات اورمیموریل سروس کےموقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

گزشتہ اتوارکو کوئٹہ کےعلاقے زرغون روڈ پرواقع میتھوڈسٹ چرچ پر چار دہشت گردوں نےحملہ کردیاتھا، ایک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سےہلاک اوردوسرےنےخودکواڑالیاتھا اوردیگردوفرار ہوگئے تھے۔

چرچ پرخودکش حملےاورفائرنگ سےنوافرادجان کی بازی ہارگئےتھے، دہشت گردی کےواقعہ میں خواتین اوربچوں سمیت 57افرادزخمی بھی ہوئےتھے۔

آج جب میتھوڈسٹ چرچ میں مسیحی برادری سےتعلق رکھنےوالے افراد اتوار کومعمول کی عبادت اور دعا کےلئے جمع ہوئے تو ان کےچہرے افسردہ تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے ملک کی سلامتی اورخوشحالی کےلئے بھی دعاکی گئی۔

دوسری جانب میتھوڈسٹ چرچ سمیت شہرکےتمام گرجاگھروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے،گرجاگھروں کےاندراورباہرپولیس اور ایف سی کےاضافی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔