عائشہ گلالئی نے پارٹی بنانے کی تیاری تیز کردی

December 29, 2017

عائشہ گلالئی کی نئی پارٹی بنانے کی تیاری تیز کردی ، پارٹی کا نام تحریک انصاف گلالئی یا پی ٹی آئی جی ہوگا ۔

عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے رابطے شروع کردیے،ان کا کہناہے کہ آدھی پی ٹی آئی ان کے ساتھ آجائے گی ، بہت سی خواتین آئیں گی ۔

لاہور میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما سے گفتگو میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی سے جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں ۔

اس موقع پر عائشہ گلالئی کا کہناتھاکہ انہیں پی ٹی آئی کی اور خاص طورپرخان صاحب کی ذہنیت کااچھےطریقے سےپتا ہے۔