کراچی: خواتین سے لوٹ مار کرنیوالے میاں بیوی گرفتار

May 26, 2024

---فائل فوٹو

پولیس نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کر کے خواتین سے لوٹ مار کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار میاں بیوی سے چھینے ہوئے 76 پرس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ پلوشہ اور ملزم شہریار سے 4 موبائل اور اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان کی لانڈھی میں خاتون سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی سامنے آئی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو موبائل فون ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا، ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔