چین میں تھری ڈی لائٹ شو

December 30, 2017

چین کے سرد ترین شہر ہربن میں دنیا کا سب سے بڑا وِنٹر ونڈرلینڈ عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، جہاں کئی فٹ بلند برف کے قلعے پر شاندار تھری لائٹ شو پیش کیا گیا۔

برف کا یہ منفرد میلہ دنیا کے چار عظیم اسنو فیسٹیولز میں سے ایک ہے ،جس میں ہر سال چین اور دنیا بھر سے برف کے سینکڑوں مجسمہ ساز اور آرٹسٹ جمع ہوکر خوبصورت شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔

اس تھری لائٹ شو میں برف کے قلعے پر پروجیکشن پیش کی گئی، جس میں مختلف جانور اور پھولوں کی دلچسپ ویڈیوز برف کے دیواروں پر پیش کی گئی جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔

رواں سال اس میلے کو حتمی شکل دینے کے لیے 10ہزارسے زائد ورکرز اورسینکڑوں آرٹسٹ میدان میں موجود ہیں اور 8لاکھ اسکوائرمیٹر رقبے پر100میٹر سے بھی اونچے ٹاورز اوربڑے رقبے پر پھیلے شاندار آئس کاسل کے علاوہ سینکڑوں برفیلے مجسمے تیار کئے گئے ہیں، جن میں نصب دلکش رنگین روشنیاں ان کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہی ہیں۔

یہ برفانی میلہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے 2 ماہ تک چین کے شہر ہربن میں جاری رہتا ہے، جہاں فروری کے اختتام تک سیاحوں کی بڑی تعداد برف سے بنائے گئے مجسمے اورآرٹ کے انمول نمونے دیکھنے کے لیے جمع ہوتی ہے۔