آٹھ سالہ بچی بلی کا تحفہ ملنے پر خوشی سے رو پڑی

January 08, 2018

خوشی کی انتہا بھی آنکھوں میں آنسو ؤں کی بارش برسا دیتی ہے، 8سالہ امریکی بچی کو اُس کی والدہ نے بلی کا تحفہ دیا تو خوشی سے رو پڑی۔

ویڈیو میں نظر آنے والی بچی بے انتہا خوشی کے سبب زاروقطار رو رہی ہے۔

امریکی ریاست شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اپنی 8سالہ بیٹی کو بلی کا بچہ تحفے میں دیا تو ننھی شہزادی کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو چھلک پڑے۔

سوسن نامی خاتون نے اپنی بیٹی ویوانے کیلئے سرپرائزکے طور پر بلی کا تحفہ دیا جسے اچانک اپنے سامنے دیکھ پر بچی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور روپڑی۔

خوشی کے ساتھ آنسوؤں کے منظر سے بھری یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔