قصور فائرنگ،2اہلکاروں سمیت 4افراد گرفتار

January 10, 2018

قصور میں فائرنگ سے 2افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد 2پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

آر پی او قصور ذوالفقار حمید نے کہا کہ گرفتار پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبل شفیق اور راشد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ہونے والے دیگر 2 افراد کا تعلق محکمہ سول ڈیفنس سے ہے ، سول ڈیفنس ملازمین ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ڈیوٹی کرتے ہیں ۔