یورپ کے سب سے فعال آتش فشاں سے لاوے کا اخراج

January 12, 2018

اٹلی میں یورپ سے سب سے زیادہ فعال آتش فشاں سے ایک بار پھر لاوے اور دھویں کا اخراج شروع ہو گیا ہے جواتنی شدت سے 1992ءکے بعد اب لاوا اُگل رہا ہے جس سے دس سیاح بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

ماؤنٹ اٹینا نامی یہ آتش فشاں پہاڑکئی دہائیوں سے ایکٹیو ہے اور وقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔

سسلی کے ساحل کے کنارے واقع3350میٹر کے ایٹناماؤنٹ سے برف سے ڈھکی زمین میں آگ اُگلنے اور لاوا بہنے کے مناظر دلکش منظر ترتیب دے رہے ہیں جس نے خارج ہوتی راکھ نے قریبی علاقے کو مکمل طو رپر ڈھک لیا ہے۔

ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں اور سیاحوں کو دور رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔