مودی کی عالمی رہنماؤں کے گلے پڑنے کی عادت برقرار

January 15, 2018

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک بار پھر گلے ملنے کے انداز نے میڈیا میں ہل چل مچادی۔

مہمان بن کر کوئی ان کے دیس آئے یا یہ مہمان بن کر پردیس جائیں، بھارتی وزیر اعظم کی ہگ پالیسی عالمی دنیا کا مرکز بن جاتی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھارتی یاترا پر نئی دہلی پہنچے تو مودی نے انہیں دیکھ کر اپنی بانہیں پھیلا دیں۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا،لیڈرامریکا کا ہو یا جاپان کا،بھارتی وزیراعظم گلے ملنے کے اندازمیں عالمی رہنماؤں کے گلے ہی پڑے ہیں۔

عالمی لیڈر سےملنے کے انداز پر کانگریس نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔