ہملٹن : چوتھا ون ڈے: پاکستان کی پانچویں وکٹ 130رنز پر گرگئی

January 16, 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کےد رمیان 5 ایک روزی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج ہملٹن میں شروع ہوگیا، میچ میں کپتان گرین شرٹس سرفراز احمد نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اورپاکستان کی 24 ویں اوور میں تیسری وکٹ 97ویں رنز پر گری جبکہ پانچویں وکٹ 130رنز پر گرگئی۔

آج کے میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی ،جہاں آئوٹ آف فارم اوپنر اظہر علی کو باہر کرکے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ادھر میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، انہوںنے آل رائونڈر ٹاڈ ایسٹل کی جگہ ٹیم میںآل رائونڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم کو شامل کرلیا ہے۔