یوکرین میں بچوں کے فیشن شو کا انعقاد

January 16, 2018

فیشن کے معاملے بچے بھی کسی سے کم نہیں ذرا یوکرین کے دارالحکومت میں ہونیوالے فیشن شو کے ان ننھے ماڈلز کو تو دیکھئیے جوکمال اداؤں اور بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کرتے دِکھائی دے رہے ہیں۔

بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس فیشن ویک میں کیلئے شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اُترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں کچھ بچے حیران بھی دکھائی دئیے۔

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے شرکاء نے تالیاں بجا کرجی بھر کر داد دی اور تصاویربھی بنوائیں۔