پراسرار قتل کی گتھی سلجھاتی کامیڈی فلم گیم نائٹ

January 16, 2018

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کامیڈی فلم گیم نائٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوہن فرینسس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چند ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار قتل کی واردات کی گتھی سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیسن بیٹ مین، ریچل میک ایڈمز، کیل چینڈلر، جیسے پلیمنز، جیفرے رائٹ، لمورن مورس اور شیرون ہورگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوہن ڈیوس اور جیسن بیٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم23فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔