ہالی ووڈ کرائم فلم بیسٹ آف برڈن کا پہلا ٹریلر جاری

January 17, 2018

معروف ہالی ووڈ اداکار ڈینیل ریڈ کلف کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی ووڈ ایکشن کرائم ڈرامہ فلم بیسٹ آف برڈن کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیسپر گینسلینٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی طیارے میں سوار ایک ایسے شخص پر مبنی ہے جس کے پاس غیر قانونی کارگو کی واپسی کیلئے صرف ایک گھنٹہ ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ڈینیل ریڈ کلف،گریس گمر، وینے ولٹ، پیبلو شریبر، سیان گلوور، ڈیوڈ جوزف اور مارک اسمتھ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

رینے بیسن اور جم سیبل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔